وزیراعلیٰ بزدارکا نوٹیفکیشن واپس لینےکا کوئی حکم نہیں ملا۔محکمہ سروس اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن

پنجاب کے محکمہ سروس اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کا کہناہے کہ انہیں وزیراعلیٰ پنجاب کا نوٹیفکیشن واپس لینے کا کوئی حکم نہیں ملا۔محکمہ سروس اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کے حکام کا کہنا ہےکہ محکمہ عثمان بزدار کے استعفے کی منظوری کا نوٹیفکیشن پہلے ہی جاری کرچکا ہے تاہم اب وزیراعلیٰ کا نوٹیفکیشن واپس لینے کا کوئی حکم نہیں ملا ہے۔حکام نے بتایا کہ پنجاب کابینہ کی بحالی کا بھی نوٹیفکیشن موجود نہیں ہے، گورنر کے حکم پر عملدرآمد کا کوئی حکم موصول ہوا تو نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا تاہم اب تک ایسا کوئی حکم نہیں ملا جس بنا پر کابینہ کی بحالی کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں