وزیراعظم کی چوہدری شجاعت کوبیٹے سالک حسین کے وفاقی وزیربننے پر مبارکباد

وزیراعظم شہباز شریف اور مسلم لیگ (ق)کے سربراہ چوہدری شجاعت اُن کے بیٹے سالک حسین کے وفاقی وزیربننے پر مبارکباد دی ہے -اس موقع پر چوہدری شجاعت کا کہنا تھاکہ بزرگوں نے جو درس دیا وہی نوجوانوں کو دیا ہے، رواداری اور وضع داری ہمارا شیوہ ہے، ہمارے لیے سب سے پہلے پاکستان ہے۔انہوں نے کہا کہ چیلنجز پر قابو پانا ترجیح ہے، (ق) لیگ کےدونوں وزرا ملکی سلامتی پرکوئی سودے بازی نہیں کریں گے جب کہ سالک حسین کو ہدایت کی ہے کہ تکبر اور منافقت سے بچیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں