وزیراعظم کی محمد بن سلمان سےملاقات،باہمی دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال

وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات ہوئی، جس میں دونوں برادر ممالک کے درمیان کثیر الجہتی شراکت داری کو مزید تقویت دینے کے عزم کا اظہار کیا گیا ہے۔ملاقات میں مختلف شعبوں میں جاری تعاون کو مزید بڑھانے کے پیش نظر دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا گیا ، جبکہ باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ برادرانہ روابط کو بہت زیادہ اہمیت دیتا ہے، دونوں ممالک کی جڑیں مشترکہ عقیدے ثقافت و اقدار کی لازوال روایت میں گہری ہیں، پاکستان کے عوام شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا بے حد احترام کرتے ہیں، وزیراعظم نے مملکت میں کام کرنے والے پاکستانیوں کیلئے سعودی مہمان نوازی کو بھی سراہا، کہا دونوں برادر ممالک کی ترقی اورخوشحالی میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔ پاکستان کے سیلاب سے متاثرہ لوگوں کے لیے سعودی عرب کی امداد کو سراہتے ہیں، پاکستان ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں سے ایک ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں