وزیراعظم کےعشائیےمیں 140 ارکان پارلیمنٹ کی شرکت

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اسلام آباد میں ارکان پارلیمنٹ کو دیےگئے عشائیے میں 140 ارکان شریک ہوئے۔خیال رہےکہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ سے قبل ارکان پارلیمنٹ کو اسلام آباد میں عشائیہ دیا گیا ۔ حکومتی ذرائع کے مطابق عشائیے میں 140 ارکان پارلیمنٹ شریک ہوئے۔ارکان پارلیمنٹ سے گفتگو میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات کے نتائج سے آپ کو پتا چل جانا چاہیے کہ قوم آج کس طرف ہے، اب یہ مجھے پنجاب کا کوئی بھی ضمنی انتخاب جیت کر دکھادیں، شکر ہے کہ وہ چلے گئے جو پیسا بنانے کے لیے آئے تھے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ایسا لگ رہا ہے جیسے آپ لوگ مجھے خدا حافظ کر رہے ہیں جیسے ہم ہار رہے، مجھے تو فکر ہی نہیں کیونکہ ہم کل نہیں ہار رہے، جب تک آخری گیند نہیں پھینکی جاتی فیصلہ نہیں ہوسکتا، ذہن میں نہ ڈالیں کہ کل کیا فیصلہ ہوگا، آپ کا کپتان ماہر ہے اور کوئی پتہ نہیں کل کیا کر جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ لوگوں کو سازش کی سمجھ آنا شروع ہوگئی ہے، 35 سال سے چند لیڈر ملک کو لوٹ رہے۔ دوران نامناسب واقعات ہوتے رہتے ہیں جس پر دکھ اور مایوسی بھی ہوتی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں