وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد پہلی ملاقات کی۔ایوان صدر سے جاری اعلامیے کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات ہوئی جہاں ملک کی سیاسی اور معاشی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعظم شہباز شریف 11 اپریل کو اپنے منصب کا حلف اٹھایا تھا تاہم صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے علالت کے باعث ان سے حلف نہیں لیا تھا اور ان کی جگہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے وزیراعظم سے حلف لیا تھا۔صدر مملکت نے وزیراعظم شہباز شریف کی 37 رکنی وفاقی کابینہ سے بھی حلف لینے سے گریز کیا تھا اور ان سے بھی چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے حلف لیا تھا۔شہباز شریف متحدہ اپوزیشن کے امیدوار کی حیثیت سے 174 ووٹ سے پاکستان کے 23 ویں وزیراعظم منتخب ہوگئے تھے اور سیکریٹری قومی اسمبلی نے شہباز شریف کا وزیراعظم کی حیثیت سے نوٹیفکیشن جاری کردیا تھا۔ جس کے بعد ایوان صدر سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی علیل ہیں اور ڈاکٹروں نے چند دنوں کے لیے آرام کا مشورہ دیا ہے۔ اس سے قبل صدرمملکت نے وفاقی حکومت کی جانب سے گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو عہدے سے ہٹانے کی سمری پر عمل درآمد کے بجائے انہیں کام جاری رکھنے کی ہدایت کی تھی۔ واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سابق حکومت کے مقرر کردہ گورنر پنجاب عمرسرفراز چیمہ نے پنجاب میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نومنتخب وزیراعلیٰ شہباز شریف سے حلف لینے سے انکار کرتے ہوئے ان کے انتخاب پر سوال اٹھایا
ڈالرایک روپے47 پیسےمہنگا ہوکر194 روپےکا ہوگیا۔
پنجاب اسمبلی کے ڈائریکٹر سیکیورٹی سمیت مزید افسران گرفتار
وزیراعظم کی یو اے ای صدرسے شیخ خلیفہ بن زید النہیان کے انتقال پرتعزیت
خاتون صحافی شیرین ابوعقلہ کےجنازے پراسرائیلی فوج کا حملہ،بیلاحدید کی شدیدمذمت
شمالی وزیرستان میں پولیوکےتیسرےکیس کی تصدیق،بچوں کو حفاظتی قطرےضرور پلوائیں،وزیر صحت
برطانیہ میں منکی پوکس بیماری کےدو کیسز رپورٹ
کراچی میں ہیٹ ویو کےباعث ایک اور کھلاڑی جان کی بازی ہار گیا
امریکی:کیلیفورنیا کےچرچ میں فائرنگ،1شخص ہلاک،5 افراد زخمی
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنےکا نوٹیفکیشن جاری
تربوز خوشذائقہ اور غذائیت سے بھرپور سپرفوڈ