وزیراعظم اور وفاقی کابینہ سپریم کورٹ کوجوابدہ نہیں ہیں، عرفان قادر

سابق اٹارنی جنرل عرفان قادرکا کہنا ہےکہ سپریم کورٹ پراسیکیوشن کے اداروں کی مانیٹرنگ نہیں کرسکتی، عدالت عظمیٰ اب ایگزیکٹو کے ڈومین میں جارہی ہے۔سپریم کورٹ کے فیصلے پر تبصرے میں عرفان قادرنےکہا ہےکہ ادارے وزیراعظم اور کابینہ کو جواب دہ ہیں، ایگزیکٹو اتھارٹی وزیراعظم پاکستان اور کابینہ ہے۔عرفان قادرکا کہنا ہےکہ جن لوگوں کو سپریم کورٹ بلایا گیا انھیں عدالت کو بتانا چاہیے تھا کہ وہ صرف وزیراعظم اور کابینہ کو رپورٹ کرتے ہیں، آئین میں لکھا ہےکہ وزیراعظم اور وفاقی کابینہ سپریم کورٹ کو جواب دہ نہیں ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ جب وزیراعظم اور وفاقی کابینہ جواب دہ نہیں توان کے ماتحت کیسے جواب دہ ہوسکتے ہیں؟

اپنا تبصرہ بھیجیں