وزیراعظم شہباز شریف اور آصف زرداری کے درمیان اہم ملاقات ہوئی ہے جس میں ملکی موجودہ سیاسی صورتحال کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے۔آصف زرادری نے ماڈل ٹاؤن میں وزیراعظم شہباز شریف سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی جس میں ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں عمران خان کے اسمبلیوں کے تحلیل کے اعلان کے بعد کی صورتحال پربھی بات چیت کی گئی۔اعلامیے کے مطابق دونوں رہنماؤں نے ملاقات میں فیصلہ کیا کہ ملک میں کسی کوسیاسی عدم استحکام پیدا نہیں کرنے دیں گے اورمعیشت کو ڈیفالٹ کرانے کی سازشیں کرنے والوں کے خلاف فیصلہ کن اقدامات کیے جائیں گے۔دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف اور سابق صدر آصف زرداری کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آئی ہے۔ ذرائع کے مطابق آصف زرداری اوروزیراعظم نے چوہدری شجاعت سے رابطے بڑھانے اور پنجاب اسمبلی کی تحلیل روکنے کا ٹاسک ان کو دینے پر اتفاق کیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری شجاعت کے گرین سگنل تک پرویزالٰہی سے رابطہ نہ کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم شہبازشریف اورآصف زرداری نے صورتحال پر گہری نظر رکھنے اور اسمبلی تحلیل روکنے پر اتفاق کیا۔ دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ عمران خان کےکہنے پر نہ اسمبلی تحلیل ہونے دیں گے، نہ ہی قبل ازوقت انتخابات ہوں گے۔ ذرائع پیپلزپارٹی کے مطابق پنجاب اسمبلی تحلیل روکنےکیلئے عدم اعتماداورگورنرکی جانب سے اعتماد کے ووٹ کا آپشن استعمال کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز سابق وزیراعظم عمران خان نے اعلان کیا تھا کہ 23 دسمبر کو پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیاں توڑ دیں گے اور قومی اسمبلی میں اسپیکر کے سامنے کھڑے ہو کر استعفے منظور کرنے کا کہیں گے۔
سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل ازخود منظور ہوکر قانون بن گیا، نوٹیفکیشن جاری
جس بینچ پرپارلیمنٹ نےعدم اعتماد کیااس کےسامنے کیسے پیش ہوجاؤں،فضل الرحمن
عدالت 14 مئی کو الیکشن کرانے کا فیصلہ واپس نہیں لے گی، چیف جسٹس
“آئین پاکستان” موبائل ایپلی کیشن کا اجرا
جنوبی کوریا کےمعروف پاپ گلوکارمون بن25 برس کی عمر میں انتقال کرگئے
گل قند کےفوائد
گرل فرینڈ ملنےمیں دشواری،امریکی شخص نےقد لمباکرنےپر ایک کروڑ35 لاکھ خرچ کر دیے
عمرہ زائرین کی گاڑی کوحادثہ،9 پاکستانی جاں بحق
ہمارےکارکنوں کوگرفتارکرکےان کےسافٹ ویئراپ ڈیٹ کیےجا رہےہیں،عمران خان
چوہدری انوارالحق بلامقابلہ وزیراعظم آزاد کشمیر منتخب