ورلڈ کپ فٹبال: ایران نے ویلز کو0-2 سےشکست دے دی

فٹ بال ورلڈ کپ میں ایران نے ویلز ا کو باآسانی دو گول سے شکست دے دی۔قطر میں جاری فٹ بال ورلڈ کپ میں آج پہلا میچ احمد بن علی اسٹیڈیم میں ایران اور ویلز کے درمیان کھیلا گیا جہاں گیراتھ بیل جیسے مشہور کھلاڑی اپنی ٹیم کو فتح دلانے میں ناکام ہوئے۔ایران کی ٹیم نے اختتامی لمحات میں ویلز کو حیران کرتے ہوئے مسلسل دو گول کیے اور ٹورنامنٹ میں پہلی فتح سمیٹ لی۔گول کرنے کی کوششوں کے دوران 83 ویں منٹ میں ایران کے کھلاڑی اور ویلز کے گول کیپر کے درمیان ٹکر ہوئی، جس کے نتیجے میں ویلز کے گول کیپر کو ریڈ کارڈ دکھا کر میدان بدر کردیا گیا۔ویلز کے گول کیپر رواں ورلڈ کپ میں ریڈ کارڈ کی پاداش میں میدان بدر ہونے والے پہلے کھلاڑی ہیں۔دونوں ٹیموں نے اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا لیکن مقررہ وقت تک گول نہیں تاہم ایران نے اضافی ٹائم میں گول کیے تاہم میچ کا فیصلہ اضافی وقت میں ہوا۔ایران کی جانب سے روزبہ چشمی اور رامین رضائین نے شان دار گول کیے اور ویلز کو ناکام لوٹنا پڑا۔ایران نے دو گول کے ساتھ ہی میچ 0-2 سے جیت لیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں