والدین بچوں کےسرکو گولائی کی شکل دینےوالےتکیے استعمال نہ کریں،ایف ڈی اے

امریکا کی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) نے والدین اور بچوں کی دیکھ بھال کرنے والے افراد کو مشورہ دیا ہے کہ وہ بچوں کو سر کی گولائی دینے والے تکیوں پر لٹانے سے گریز کریں۔ایف ڈی اے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ سر کو ساخت دینے والے تکیے بچوں کے لیے غیر محفوظ نیند کا ماحول بنا سکتے ہیں اور دم گھٹنے اور موت کے خطرات کا سبب بن سکتے ہیں۔سر کو ساخت دینے والا تکیہ ایک چھوٹا سا تکیہ ہوتا ہے، جس کے درمیان میں ایک سوراخ ہوتا ہے، جو بچے کے سر کو سہارا دینے کے لیے بنایا جاتا ہے تاکہ بچے کے سر کو چپٹا ہونے سے بچایا جاسکے۔ایف ڈی اے کے مطابق سر کو شکل دینے والے یہ تکلیے بچوں کی اچانک غیر متوقع اموات کے خطرات میں اضافہ کر سکتے ہیں اور ان کو قطعی استعمال نہیں کرنا چاہیے۔بچوں کی ایک ماہر معالج ڈاکٹر ریچل پریٹ کا کہنا تھا کہ ایف ڈی اے والدین کو یہ تنبیہ کر رہا ہے کہ یہ تکیے بچوں کے چپٹے سر سے نمٹنے کے لیے نہ صرف غیر ضروری ہیں بلکہ اپنے اندر بچوں کے نیند کے ماحول میں سانس گھٹنے کے خطرات بھی رکھتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ یہ تکیے بچے کے سر کو اوپر کی جانب کرتے ہوئے سانس کی نالیوں پر نیچے کی جانب دباؤ ڈالتے ہیں اور بچے کے سانس لینے میں دشواری پیدا کرتے ہیں۔ڈاکٹر ریچل کا کہنا تھا کہ بچوں کو کمر کے بل سپاٹ اور سخت گدے پر سُلانا چاہیے جو آرام دہ چادر سے ڈھکا ہوا ہو۔

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں