ن لیگی رہنما شیخ عبدالقدوس خطاب کےبعد اسٹیج پرہی انتقال کرگئے

پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 7 کے ضمنی انتخابات کے سلسلے میں ہونے والی تقریب سے خطاب کے بعد مسلم لیگ (ن) کے مقامی رہنما شیخ عبدالقدوس اسٹیج پر ہی انتقال کرگئے۔شیخ عبدالقدوس مسلم لیگ ن کے سابق چیئرمین بلدیہ تھے، اور وہ اپنے ساتھی راجا صغیر کی انتخابی مہم میں شریک تھے۔ ذرائع کے مطابق شیخ عبدالقدوس تقریب سے خطاب کرنے کے بعد اپنی نشست پرجاکر بیٹھ گئے، ایک شخص انہیں پانی کی بوتل دیتا ہے، تاہم وہ پانی پیئے بغیر ہی ساتھ بیٹھے شخص کی جانب جھک جاتے ہیں۔شیخ عبدالقدوس کو ساتھ بیٹھے افراد سنبھالنے کی کوشش کرتے ہیں، تاہم وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے۔شیخ عبدالقدوس کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا تاہم ڈاکٹرز نے ان کی موت کی تصدیق کردی، اور دل کے دورے کو ان کی موت کا سبب بتایا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں