نیپالی کرکٹر کے جشن منانےکی ویڈیونے دھوم مچا دی

ریکارڈ توڑ بزنس کرنے والی تامل فلم ‘پشپا’ کو ریلیز ہوئے مہینے گزرچکے تاہم فلم عالمی پزیرائی اختیار کرگی ہے۔بھارتی کرکٹرز جڈیجا اور ویرات کوہلی کے بعد اب نیپال خواتین کرکٹ ٹیم کی رکن بھی پشپا سے متاثر نظر آئی اور انہوں نے اسی انداز میں جشن مناکر خوب داد وصول کی ہے۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے آفیشل سوشل میڈیا پیج پر نیپالی کرکٹر کی گراؤنڈ سے ایک ویڈیو شیئر کی جس نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سیتا رانا ماگر نامی کھلاڑی اللو ارجن کے انداز میں وکٹ حاصل کرنے کے بعد اللو ارجن کی طرز پر جشن منارہی ہیں۔آئی سی سی نے ویڈیو کیپشن پر لکھا کہ یہ سوشل میڈیا پر بہت آگے نکل گیا ہے۔ واضح رہے کہ یہ فیئر بریک انویٹیشنل ٹی 20 ٹورنامنٹ چھ ٹیموں پر مشتمل ہے، جو سولہ مئی تک جاری رہے گا۔ ساؤتھ انڈین فلم ’پشپا‘ اب تک 300 کروڑ سے زائد کا بزنس کرچکی ہے جس کی وجہ جانداری اداکاری اور ڈائیلاگ کو قرار دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں