روس نے کہا ہے کہ وہ امریکا کے دباؤ میں آکر یوکرین تنازعے اور یورپی یونین کا مذاکرات کا حصہ بننے سے متعلق کوئی رعایت نہیں برتے گا۔روسی نائب وزیر خارجہ سرجی ریابکوو نے امریکا کے ساتھ ہونے جارہے مذاکرات سے قبل یہ واضح کردیا ہے کہ روس کی جو شرائط پہلے تھیں وہ نہیں بدلیں گی۔نائب وزیر خارجہ نے میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یورپی یونین اور نیٹو کی جانب سے امریکا کو ہدایات آرہی ہیں جو کہ مایوس کُن ہے۔ یوکرین کی سرحد سے روس اپنی فوج اس وقت تک نہیں ہٹائے گا جب تک نیٹو کی پیش قدمی نہیں رُکتی اور دوسرا یورپی یونین کا مذاکرات سے کوئی تعلق نہیں، لہٰذا وہ مذاکرات کا حصہ نہیں بننا چاہیے۔وزارت خارجہ نے یہ بھی کہا کہ روس اپنی سیکورٹی کو یقینی بنائے جانے سے متعلق کوئی رعایت نہیں برتے گا۔ مذاکرات سے متعلق وزارت خارجہ نے کہا کہ ابھی کے حالات ہی بتا رہے ہیں کہ مذاکرات حوصلہ افزا نہ ہوں اور ہوسکتا ہے ایک میٹنگ کے بعد ہی اختتام پذیر ہوجائیں
عیدالاضحیٰ نماز کےاجتماعات کھلےمقامات پرمنعقد کیے جائیں،این سی او سی
کم عمر ترین کوہ پیما شہروز کاشف نے نانگاپربت چوٹی سر کرلی
فلم ’لفنگے‘پر پابندی عائد
چارارب ڈالرزلوٹنےوالی کرپٹوکوئین ایف بی آئی کی مطلوب افراد کی فہرست میں شامل
بولیویا:پانی میں اگنے والا سوسن کا سب سے بڑا پودا دریافت
صرف 15 منٹ میں پرسکون نیند لانے والی برقی پٹی
سعودی عرب:بغیر پرمٹ حج کی کوشش کرنے والے300 عازمین گرفتار
شمالی وزیرستان:سیکیورٹی فورسز پر خودکش حملہ،10 جوان زخمی
امریکا:آزادی پریڈ کےدوران فائرنگ،6 افراد ہلاک،متعدد زخمی
عازمین حج کی رہنمائی کیلئے اردو سمیت 14 زبانوں گائیڈ بکس جاری