نیو یارک کی بلڈنگ میں آتشزدگی9 بچوں سمیت19 افرادہلاک 63 زخمی

نیو یارک میں ایک عمارت میں ہونے والی آتشزدگی کے نتیجے میں 9 بچوں سمیت 19 افراد ہلاک اور 63 زخمی ہو گئے۔ نیویارک کے میئر ایرک ایڈمز کے ایک سینیئر ایڈوائزر نے واقعے میں ہلاکتوں کی تصدیق کی اور بتایا کہ مرنے والے بچوں کی عمریں 16 برس سے کم ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ آتشزدگی کے واقعے میں جھلس کر زخمی ہونے والے 13 افراد اسپتال میں زیر علاج ہیں، جن کی حالت تشویشناک ہے۔علاوہ ازیں نیو یارک کے میئر ایرک ایڈمز نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر واقعے کو نا قابل تلافی نقصان قرار دیا۔بعد ازاں نیو یارک شہر میں آگ بجھانے والے محکمے کے کمشنر ڈینیئل نیگرو نے بتایا کہ بیشتر ہلاکتیں دھوئیں کے باعث دم گھٹنے سے ہوئیں۔واضح رہے کہ یہ شہر میں گزشتہ 3 دہائیوں کے دوران بھڑکنے والی سب سے خوفناک آتشزدگی تھی

اپنا تبصرہ بھیجیں