بلاول بھٹو نے وزیراعظم عمران خان پر انٹرسروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کو ان کے خلاف تحقیقات کیلئے استعمال کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔پارا چنار میں جلسہ عام سے خطاب میں بلاول نے کہا کہ ’عمران نے آئی ایس آئی کو استعمال کیا کہ بلاول کے ناشتے اور دھوبی کے بل کی تحقیقات کرو، عمران چاہتا ہے ادارے ٹائيگر فورس کی طرح کام کریں۔‘ بلاول نے کہا کہ ’عمران خان دوسروں کو جانور کہتا ہے اصل میں خود جانور ہے، جنگل کا قانون چاہتا ہے لیکن ہم آپ کو جنگل کے قانون کی اجازت نہیں دیں گے۔’ بلاول نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’آپ نے بوٹ پالش ختم کردی، اب بوٹ چاٹنے پر اُتر آئے ہو، ایسے بوٹ پکڑے ہوئے ہیں کہ آج تک تاریخ میں کسی نے ایسے نہیں کیا، سلیکٹرز کو بھی محسوس ہورہا ہے کہ ان کا کام نہیں کہ ایسے عہدے کی سلیکشن کریں۔‘ بلاول کا مزید کہنا تھا کہ ’نیوٹرل کو جانور کہنے والا اب نیوٹرل سے معافی مانگ رہا ہے اور درخواست کرتا پھر رہا ہے کہ اتحادیوں کو جلسے تک روک کر رکھیں۔‘بلاول نے یہ بھی کہا کہ آپ جھوٹ بولنا بند کرو ورنہ ہم خاتونِ اول کی کرپشن سامنے لائیں گے، ہمیں معلوم ہے عثمان بزدار نے وزارت اعلیٰ کیلئے کہاں پیسا دیا تھا، ہماری کرپشن نہيں ملی تو کہتے ہیں اردو کمزور ہے ، پہلے اپنے تین بچوں کو اردو سکھاؤ ۔
ڈالرایک روپے47 پیسےمہنگا ہوکر194 روپےکا ہوگیا۔
پنجاب اسمبلی کے ڈائریکٹر سیکیورٹی سمیت مزید افسران گرفتار
وزیراعظم کی یو اے ای صدرسے شیخ خلیفہ بن زید النہیان کے انتقال پرتعزیت
خاتون صحافی شیرین ابوعقلہ کےجنازے پراسرائیلی فوج کا حملہ،بیلاحدید کی شدیدمذمت
شمالی وزیرستان میں پولیوکےتیسرےکیس کی تصدیق،بچوں کو حفاظتی قطرےضرور پلوائیں،وزیر صحت
برطانیہ میں منکی پوکس بیماری کےدو کیسز رپورٹ
کراچی میں ہیٹ ویو کےباعث ایک اور کھلاڑی جان کی بازی ہار گیا
امریکی:کیلیفورنیا کےچرچ میں فائرنگ،1شخص ہلاک،5 افراد زخمی
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنےکا نوٹیفکیشن جاری
تربوز خوشذائقہ اور غذائیت سے بھرپور سپرفوڈ