نیوزی لینڈ کےاعجاز پٹیل نےپوری بھارتی ٹیم کوآؤٹ کردیا

یوزی لینڈ کے اسپنر اعجاز پٹیل نے ٹیسٹ کرکٹ میں ایک انیگز میں بھارت کی دس وکٹیں حاصل کر لی ہیں۔تفصیلات کے مطابق بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان ممبئی کے ویکھنڈے اسٹیڈیم میں دوسرا ٹیسٹ میچ کھیلا جا رہا ہے، بھارت نے گذشتہ روز ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا، آج بھارتی ٹیم میچ کے دوسرے روز 325 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی۔اس کے ساتھ ہی نیوزی لینڈ کے اسپنر اعجاز پیٹل تاریخ رقم کرگئے، کیوی اسپنر نے ایک ہی اننگز میں تمام 10 کھلاڑی آؤٹ کر دئیے، اس کے ساتھ ہی وہ ٹیسٹ اننگز میں 10 وکٹیں حاصل کرنے والے دنیا کے تیسرے بولر بن گئے۔ اعجاز پٹیل نے 47.5 اوورز میں 119 رنز کے عوض 10 وکٹیں حاصل کیں۔ اس سے قبل انگلینڈ کے جیمزلیکر اور بھارت کےانیل کمبلے نے اننگز میں 10 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں