نوواک جوکووچ ومبلڈن چیمپئن شپ کے فائنل میں

سربیا کے نوواک جوکووچ نے جمعے کے روز ومبلڈن کے سیمی فائنل میں برطانیہ کے کیمرون نوری کو چار سیٹ کے مقابلے کے بعد شکست دی۔لندن کے آل انگلینڈ کلب میں جاری ایونٹ کے سیمی فائنل میں جوکووچ کا مقابلہ برطانیہ کے کیمرون نوری سے تھا، پہلے سیٹ میں کیمرون نوری نے عمدہ کھیل پیش کیا اور 2-6 کے اسکور سے فتح حاصل کی لیکن پھر جوکووچ سنبھل گئے اور اگلے تینوں سیٹ میں حریف کی ایک نہ چلنے دی۔ جوکووچ نے اگلے تینوں سیٹ میں 3-6، 2-6 اور 4-6 سے فتح سمیٹ کر فائنل میں جگہ بنالی۔اتوار کو ہونے والے فیصلہ کن معرکے میں نوواک جوکووچ کا مقابلہ آسٹریلیا کے نک کرائیوس سے ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں