مسلم لیگ ن کے رہنما ناصر بٹ نے لندن میں ٹی وی چینل کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ جیت لیا۔لندن ہائیکورٹ کے جج ماسٹر ڈیگنل نے چینل کو مقدمے کے اخراجات ادا کرنے کا حکم بھی دیا ہے۔، ٹی وی چینل نے اپنے دو پروگراموں میں ناصر بٹ پر سنگین الزامات عائد کیے تھے۔ہائیکورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ مسلم لیگی رہنما ناصر بٹ کے خلاف مہم سیاسی مخاصمت پر چلائی گئی، ناصر بٹ کو نواز شریف سے قربت پر پی ٹی آئی حکومت اور چند اینکرز نے نشانے پر رکھا، ناصر بٹ کو ارشد ملک کی ویڈیو بنانے پر پی ٹی آئی حکومت اور چند اینکرز نے نشانے پر رکھا۔جج ماسٹر ڈیگنل نے چینل کو نواز شریف، ناصربٹ کے خلاف برطانیہ میں بےبنیاد الزامات لگانے سے روک دیا اور کہا کہ خاندان پر حملے اور الزامات کے باعث ناصر بٹ مناسب ہرجانے کا مستحق ہے۔ ناصر بٹ نے اس موقع پر کہا کہ جھوٹے الزامات لگانے والے بےنقاب ہوئے، یقین تھا فتح سچ کی ہو گی، برطانوی عدالت کا فیصلہ نواز شریف کی بے گناہی کا نیا ثبوت ہے۔
اپیکس کمیٹی اجلاس:دہشت گردی کےخلاف پڑوسی ممالک سے بات کرنےکافیصلہ
مرغیوں کےانڈے کورونا وائرس کےعلاج میں موثر ثابت
ہم جنس پرستی کےایجنڈےکوپھیلانےپرماریہ بی کی سجل علی پرسخت تنقید
بورڈچاہتا ہےکہ میں ان سےمعافی مانگوں اورکمنٹری کیلیے درخواست دوں،رمیزراجہ
امریکاکےبہیبانہ تشددکانشانہ بننےوالےپاکستانی قیدی گوانتاناموبےجیل سےرہا،بیلیزمنتقل
کتے نےمالک کو گولی مارکر قتل کردیا
امریکا کےاوپردوروز سےپرواز کرنےوالےچینی غبارے کو گرانےکاحکم،فوجی حکام کا انکار
پی ٹی آئی کا اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرنے سے انکار
عمران خان ضمنی انتخاب نہیں لڑیں گے،پی ٹی ائی کےسابقہ ارکان اسمبلی کوحصہ لینےکی ہدایت
عمران حکومت کی اے پی سی میں شرکت نہیں کریں گے،اسد عمر