نواز شریف کی اٹلی میں سیر و تفریح

سابق وزیراعظم نواز شریف کی اٹلی میں سیر و تفریح کی تصویر سامنے آگئی۔مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی اٹلی کے شہر میلانو (milano) کے ریسٹورنٹ میں فیملی کے ہمراہ تصویر وائرل ہوگئی۔ ان کے بیٹے حسین نواز بھی ان کے ہمراہ ہیں۔ نواز شریف ریسٹورنٹ میں بیٹھے ہیں اور انہوں نے ہیٹ پہنا ہوا ہے۔نواز شریف اور مریم نواز سمیت شریف خاندان کے دیگر افراد 10 روز کے لیے یورپ ٹور کر رہے ہیں۔ حسین نواز، حسن نواز اور جنید صفدر بھی ان کے ہمراہ ہیں۔یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے ہی حکومت نے نواز شریف کو آئندہ پانچ سال کیلیے سفارتی پاسپورٹ جاری کیا ہے۔ ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں