نواب شاہ:قاضی احمد کےقریب ٹریفک حادثہ،7 افراد جاں بحق

نواب شاہ میں قاضی احمد کے قریب ٹریفک حادثے میں 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق دو مئی کی صبح قومی شاہراہ پر چھنڈن شاخ نہر کے مقام پر تیز رفتار گاڑی بےقابو ہوکر نہر کے پل سے جا ٹکرائی۔تیز رفتار گاڑی پل سے ٹکرانے کے بعد الٹ گئی جس کے بعد گاڑی میں سوار 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس کےمطابق مقامی افراد نے جائے حادثہ پر پہنچ کر گاڑی میں موجود لاشوں کو باہر نکالا۔ واقعے میں 2بچوں،4 خواتین سمیت 7افراد جاں بحق ہوگئے۔میتوں کو سول اسپتال قاضی احمد منتقل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق جاں بحق افراد کا تعلق مورو سے تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں