نزلہ وزکام کا دیسی علاج

لوگوں کی اکثریت نزلے زکام کے علاج کے لیے معالج سے رابطہ کرنے بجائے گھریلوں علاج کو ترجیح دیتی جو سادہ آسان ہونے کے ساتھ کار آمد بھی ہوتے ہیں۔اس کہ ایک وجہ یہ بھی ہے کہ ادویات ایک وقت تک فائدہ مند ثابت ہوتی ہے جبکہ دائمی الرجی یا سائنوسائٹس میں ان کے مسلسل استعمال سے افادیت کم ہونے لگتی ہے گرم شاور لینے سے ناک میں جمے ہوئے بلغم کو خارج کرنے مدد ملتی ہے جبکہ یہ یا بہتی ہوئی ناک کے لیے بھی کسی مسیحا سے کم نہیں ہے اس طرح آپ سانس لینے میں بہتر محسوس کرتے ہیں۔ یہ ناک کے حصّوں میں موجود بلغم کی موٹی رطوبتوں کو پتلا کرکے باہر نکال دیتا ہے اس کے نتیجے میں بہتی ناک سے سکون ملتا ہے۔ چاہے آپ کو نزلہ وزکام ہویا نہ ہو پانی کا زیادہ استعمال آپ کو صحت مند رکھتا ہے یہ جسم میں نمی کو برقرار رکھنے مددفراہم کرتا ہے اس طرح جمے ہوا بلغم کو پتلا ہونے میں مدد ملتی ہے۔ گرما پانی پینا گلے کی خراش میں آرام پہنچاتا ہے۔ پودینے کی چائے پینا 3 طریقوں سے بہتی ہوئی ناک میں آرام کا باعث بنتی ہے پہلی بات یہ ہے کہ اس میں مینتھول ہوتا ہے جو ناک کے راستوں کو صاف کرتا ہے، اس طرح آپ کو بہتر سانس لینے میں مدد ملتی ہے دوسرا، پیپرمنٹ چائے کے کپ سے نکلنے والی بھاپ جب آپ آہستہ آہستہ گھونٹ لیتے ہیں تو یہ بلغم کو پتلا کرنے میں مدد دیتی ہے۔ تیسرا، پیپرمنٹ چائے پینا آپ کے روزانہ پانی پینے کا ایک صحت بخش طریقہ ہے۔ اگرآپ کی ناک کسی بیکٹیریل یا وائرل انفیکشن کی وجہ سے بھری ہوئی ہے ہو تو لہسن کو اس کے لیے بہترین علاج کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔ لہسن کے 2 سے 3 جوے کو ایک کپ پانی میں ابالیں اور تھوڑی دیر ٹھنڈا ہونے کے بعد پی لیں۔ جبکہ آپ لہسن کے جوے کھا بھی سکتے ہیں کیونکہ ان میں طاقتور اینٹی مائکروبیل خصوصیات موجود ہوتی ہیں۔ سیب کا سرکہ اپنے بہترین صحت بخش خواص کی بنا پرگھریلو علاج کی فہرست ایک اہم مقام رکھتا ہے جبکہ بلغم سے بھری ہوئی ناک کے لیے اس سے بہتر اور کوئی علاج نہیں ہے۔ایک کپ گرم پانی میں 2 کھانے کے چمچ سیب کا سرکہ اور 1 چائے کا چمچ شہد ملا کر دن میں 2 سے 3 بار پیئیں جب تک کہ مکمل شفا نہ ہو جائے نزلہ و زکام ہو تو دودھ میں ہلدی ،تھوڑا سا ادرک کا رس اور چٹکی بھر پسی کالی مرچ ملا کر پی لیں تو اس بھی نزلہ و زکام میں خاصا فرق پڑ جاتا ہے ۔ ایک کپ گرم پانی میں دو سے تین کھانے کے چمچ سیب کا سرکہ اور حسبِ ضرورت شہد ملا کر پئیں وٹامن سی ،دھوپ اور تیز پیا ز کی خوشبو نزلہ و زکام کا بہترین علاج ہے۔روزانہ ایک ہزا ر ملی گرام وٹا من سی استعمال کرنے سے بھی نزلہ و زکام میں افاقہ ملتا ہے ۔ پیاز کاٹ کر تلوؤں پر رگڑنے سے نزلہ و زکام میں فائدہ ہو تا ہے کیونکہ اس میں بخار کو باہر نکا ل پھینکنے کی صلاحیت موجود ہوتی ہے ۔ ہلدی کا استعمال زکام میں بہت مو ثر ثابت ہوتا ہے لیکن نزلہ زکام سے آرام آجانے کے بعد اس کا مسلسل استعمال مفید نہیں رہتا ۔ مرغی کا شوربہ بھی نزلہ زکام میں مفید خیال کیا جا تا ہے ۔ نمک ملے پانی سے غرارے کرنا حلق کی سوزش کے لئے بہتر ہوتا ہے 

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں