ناگالینڈ:سکیورٹی فورسزکی فائرنگ سے13مزدورہلاک،مشتعل افراد نےآسام رائفل کیمپ کوآگ لگا دی

بھارتی ریاست ناگالینڈ میں سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے 13مزدور ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔واقعہ کے بعد مشتعل ہجوم نے آسام رائفل کیمپ کو آگ لگا دی بھارتی میڈیا کے مطابق سکیورٹی فورسز نے بھارتی ریاست ناگا لینڈ میں ایک آپریشن کے دوران ٹرک پر فائرنگ کی، ٹرک میں کوئلے کی کان میں کام کرنے والے مزدور موجود تھے، ٹرک پر فائرنگ کے خلاف احتجاج کرتے لوگوں پر بھی سکیورٹی فورسز نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 13مزدور ہلاک ہوگئے ۔رپورٹس کے مطابق شہریوں کی ہلاکت پر مشتعل ہجوم نے سکیورٹی فورسز کی گاڑیوں کو آگ لگا دی جبکہ مشتعل ہجوم اور سکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپ میں ایک سکیورٹی اہلکار بھی مارا گیا۔پولیس کے مطابق ہلاک ہونےوالوں میں ایک غیر مقامی مزدور بھی شامل ہے۔دوسری جانب بھارتی فوج کا کہنا ہے کہ علاقے میں شدت پسندوں کی موجودگی کی اطلاعات پرآپریشن کیا جارہا تھا جبکہ آپریشن میں شہریوں کی ہلاکت کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں