ناصرادیب پاکستان فلم رائٹرز ایسوسی ایشن کے تاحیات چیئرمین منتخب

ناصر ادیب پاکستان فلم رائٹرز ایسوسی ایشن کے تاحیات چیئرمین منتخب ہوگئے.پاکستان فلم رائٹرز ایسوسی ایشن کے آئین میں ترامیم کی گئی ہے جس کے بعد ناصر ادیب تاحیات چیئرمین جبکہ پرویز کلیم وائس چیئرمین ہوں گے۔ اسی طرح اشفاق کاظمی سیکرٹری جنرل اور جوائنٹ سیکرٹری باسو چوہدری کو بنانے کا اعلان کیا گیا ہے۔فلم رائٹرز ایسوسی ایشن کا اہم اجلاس ایور نیو اسٹوڈیو میں قائم تنظیم کے آفس میں ہوا۔ جس میں سینئر ڈائریکٹر حسن عسکری،الطاف حسین،پرویز کلیم،اشفاق کاظمی،عاصمہ حزیں قادری، طارق ساحلی،باسو چودھری جرار رضوی،حیدر راج ملتانی،اشفاق علی اورزیڈ اے زلفی نے شرکت کی

اپنا تبصرہ بھیجیں