ٹی وی میزبان نادیہ خان نے رکنِ سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی کو 50 کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا۔ نادیہ خان نے انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے بتایا کہ میرے وکیل کی جانب سے شرمیلا فاروقی کو ایک خاتون کے خلاف توہین آمیز تبصرے کے استعمال پر ہتک عزت کے لیے 50 کروڑ ہرجانے کا قانونی نوٹس بھیجا جا رہا ہے۔ نادیہ خان نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ کاش یہ کسی بے سہارا بچے یا ضرورت مند خاتون کی مدد کر دیتیں تو بھی میڈیا اور ہماری توجہ حاصل کر لیتیں۔ دوسری جانب شرمیلا فاروقی نے بھی نادیہ خان کو 50 ملین ہرجانے کا نوٹس بھیجا ہے جس کی تصدیق انہوں نے انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے کی ہے۔ واضح رہے کہ ایک تقریب کے دوران نادیہ خان نے شرمیلا کی والدہ انیسہ فاروقی کے ہمراہ ایک ویڈیو بنائی تھی جس میں انہوں نے ان کے میک اپ سے متعلق سوالات کیے تھے۔ شرمیلا فاروقی کو نادیہ خان کا انداز پسند نہ آیا جس کے بعد انہوں نے نادیہ کیخلاف قانونی کارروائی کا اعلان کیا تھا۔
ڈالرایک روپے47 پیسےمہنگا ہوکر194 روپےکا ہوگیا۔
پنجاب اسمبلی کے ڈائریکٹر سیکیورٹی سمیت مزید افسران گرفتار
وزیراعظم کی یو اے ای صدرسے شیخ خلیفہ بن زید النہیان کے انتقال پرتعزیت
خاتون صحافی شیرین ابوعقلہ کےجنازے پراسرائیلی فوج کا حملہ،بیلاحدید کی شدیدمذمت
شمالی وزیرستان میں پولیوکےتیسرےکیس کی تصدیق،بچوں کو حفاظتی قطرےضرور پلوائیں،وزیر صحت
برطانیہ میں منکی پوکس بیماری کےدو کیسز رپورٹ
کراچی میں ہیٹ ویو کےباعث ایک اور کھلاڑی جان کی بازی ہار گیا
امریکی:کیلیفورنیا کےچرچ میں فائرنگ،1شخص ہلاک،5 افراد زخمی
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنےکا نوٹیفکیشن جاری
تربوز خوشذائقہ اور غذائیت سے بھرپور سپرفوڈ