نئے وزیراعلی پنجاب کی حلف برداری، گورنرہاؤس جانے والے راستے سیل

پنجاب کے نومنتخب وزیراعلی حمزہ شہباز کی تقریب حلف برداری کےموقع پرگورنرہاؤس جانے والے راستے بند کردئیے گئے ہیں۔پولیس حکام کے مطابق پنجاب کے نئے وزیراعلی حمزہ شہباز کی تقریب حلف برداری پرشہرمیں سیکورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے اورگورنرہاؤس جانے والے راستوں کو سیل کردیا گیا ہے۔گورنر ہاوس کے باہر قیدیوں والی بسیں اور واٹر کینن بھی پہنچا دی گئی ہے اور مال روڈ کی ٹریفک کو متبادل راستوں کی جانب موڑ دیا گیا ہے۔ گورنر ہاؤس کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات کر کے سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔سی سی پی او لاہور نے گورنر ہاؤس، وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ اور اطراف میں سکیورٹی سخت کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ گورنر ہاؤس آنے والے مہمانوں کو بھرپور سکیورٹی فراہم کی جائے گی اور غیرمتعلقہ شخص یاگاڑی کو گورنر ہاؤس میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں