میکسیکو میں کتا انسانی “سر” لے اُڑا

میکسیکو کے علاقے زیکا ٹیکس میں رات کو ایک کتا انسانی سر منہ میں دوڑتا ہوادیکھا گیا جس سے علاقے میں خوف کی لہر دوڑ گئی اگرچہ پولیس اب تک مقتول کی شناخت نہیں کرسکی ہے لیکن اس کا خیال ہے کہ یہ میکیسکو میں مافیا اور کارٹیل کی باہمی لڑائی کا شاخسانہ ہے۔ قطع و برید شدہ لاش ایک اے ٹی ایم میں چھپائی گئی تھی اور اس پر لکھا تھا کہ ’اگلا سر تمہارا بھی ہوسکتا ہے۔پولیس افسران کے مطابق مونٹے ایسکوبیڈو کے علاقے میں واقع ایک اے ٹی ایم میں انسانی سر رکھا گیا تھا اور باقی دھڑ غائب تھا۔ تاہم کچھ لوگوں کے مطابق لاش کے اعضا کاٹے گئے تھے اور آوارہ کتا صرف سر کو لے کر ہی باہر آیا ہے۔ سر کے ساتھ ہی ایک کارڈبورڈ رکھا تھا جس جیلسکو نیو جنریشن کارٹیل کا پیغام درج تھا کہ آگلا سر تمہارا ہوسکتا ہے۔ اس کارٹیل کا سربراہ ایل مینچو ہے جو میکسیکو میں انتہائی مطلوب مجرم بھی ہے۔ اس پر ایک کروڑ ڈالر کی رقم رکھی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں