میسی “گریٹس آف آل ٹائم” فٹبال پلیئر

لیونل میسی نےقطر میں کھیلے جانے والے ورلڈ کپ کو یادگار بناتے ہوئے فیفا ورلڈ کپ جیتنے کا تاج سر پر سجا لیا۔ میسی بلاشبہ “گوٹ ” گریٹس آف آل ٹائم فٹبال پلیئر ٹائٹل کے حقدار ہیں 35 سالہ میسی نے فائنل میں تین گول سمیت مجموعی طورپر 7 مرتبہ گیند کو گول کی راہ دکھائی اور اپنی ٹیم کو چیمپیئن بنوانے میں مرکزی کردار ادا کیا۔میچ اور ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز جیتنے والے میسی دو ورلڈ کپ میں گولڈن بال جیتنے والے دنیا کے پہلے فٹبالر بن گئے ہیں، اس سے قبل انہوں نے 2014 کے عالمی کپ میں بھی گولڈن بال کا اعزاز اپنے نام کیا تھا۔ ٹورنامنٹ میں دوسرے سب سے زیادہ گول اسکور کرنے پر میسی سلور بوٹ جیتنے میں کامیاب رہے جبکہ فرانس کے اولیور جیرو کو برانز بوٹ دیا گیا۔ٹورنامنٹ میں تین کلین شیٹس سمیت فائنل کے ایکسٹرا ٹائم کے آخری لمحات میں شاندار گول بچانے پر ارجنٹائن کے گول کیپر کو بہترین گول کیپر قرار دیا گیا جبکہ 21سالہ نوجوان اینزو فرنینڈیز ایونٹ کے بہترین ینگ کھلاڑی قرار پائے۔پورے ٹورنامنٹ میں سب سے کم فاؤل کرنے پر انگلینڈ کی ٹیم کو فیئر پلے ایوارڈ سے نوازا گیا

اپنا تبصرہ بھیجیں