میری بیمارماں یابہن کا کوئی مذاق اُڑائےتو میں بھی تھپڑرسید کروں گی،کنگنا

آسکر ایوارڈز 2022 کی تقریب میں معروف ہالی وڈ ادکار وِل اسمتھ نے امریکی کامیڈین کرس راک کو ان کی اہلیہ کی بیماری پر مذاق کرنے پر تھپر رسید کرنے پر کنگنا رناوت اسمتھ کی حمایت میں سامنے آگئیں۔ انسٹاگرام اسٹوری پر کنگنا نے واقعے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی احمق میری ماں یا بہن کی بیماری کا یوں مذاق اڑاتا تو میں بھی زور دار تھپڑ رسید کردیتی اسی لیے اسمتھ نے بالکل ٹھیک کیا۔ اس سے قبل اداکار سلمان خان نے بھی اس واقعے پر ردعمل دیا تھا اور ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا بگ باس’ اور ‘دس کا دم’ سمیت متعدد لائیو شوز کی میزبانی کرچکا ہوں، بطور میزبان حاضرین کیلئے حساس ہونا اچھی بات ہے لیکن مذاق حد میں رہتے ہوئے کرنا چاہیے۔ سلمان خان کا کہنا تھا کہ پروگرامز کے دوران نامناسب واقعات ہوتے رہتے ہیں جس پر دکھ اور مایوسی بھی ہوتی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں