عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی نے کہا ہے کہ انہیں مکمل یقین ہے کہ عمران خان دوسری مدت کے لیے بھی منتخب ہوں گے۔عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی حال ہی میں نعمان اعجاز کے شو ’جی سرکار‘ میں شریک ہوئے، جہاں انہوں نے سیاست اور گلوکاری سمیت نجی زندگی اور اپنی صحت سے متعلق ہونے والی چہ مگوئیوں پر بھی کھل کر باتیں کیں۔گلوکار نے بتایا کہ اگرچہ وہ زائدالعمری کی وجہ سے کمزور ہوچکے ہیں، تاہم ان سے متعلق پھیلنے والی زیادہ تر خبریں غلط ہوتی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ وہ لاہور چھوڑ کر آبائی شہر میاں والی منتقل ہو گئے ہیں، کیوں کہ بڑا شہر ہونے کی وجہ سے لاہور میں کورونا اور ڈینگی جیسے امراض پھیل رہے تھے۔عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی کے مطابق وہ میاں والی میں زیادہ تر دریائے سندھ کے کنارے وقت گزارتے ہیں، جہاں ان کی جوانی زیرو میٹر ہوجاتی ہے اور انہیں سکون و فرحت محسوس ہوتی ہے۔ایک سوال کے جواب میں نامور گلوکار نے بتایا کہ وہ بچپن میں ہی گلوکاری کیا کرتے تھے اور اسکول میں اسمبلی کے دوران اچھے طریقے سے ترانہ، دعائیں اور کلام اقبال پڑھا کرتے تھے اور میٹرک کے بعد انہوں نے گلوکاری شروع کردی۔عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی نے بتایا کہ انہیں میٹرک میں ایک استاد نے گلوکاری کرتے دیکھا تو انہوں نے ان کی حوصلہ افزائی کی اور مشورہ دیا کہ وہ کبھی بھی گیت گانے کو نہ چھوڑیں، جس وجہ سے ہی وہ گلوکار بنے۔گلوکار کے مطابق وہ پٹھان ہیں، انہیں جوانی میں جس خاتون سے عشق تھا، ان سے ان کی شادی نہ ہوسکی اور گلوکاری کرنے کی وجہ سے قبیلے والوں نے انہیں رشتہ بھی نہیں دیا، انہوں نے دوسری جگہ سے شادی کی۔عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی کے مطابق ان کے پٹھان قبیلے میں پچاس سال قبل گلوکاری کا کوئی نظریہ ہی نہیں تھا، انہیں شدید مخالفت برداشت کرنی پڑی۔
عیدالاضحیٰ نماز کےاجتماعات کھلےمقامات پرمنعقد کیے جائیں،این سی او سی
کم عمر ترین کوہ پیما شہروز کاشف نے نانگاپربت چوٹی سر کرلی
فلم ’لفنگے‘پر پابندی عائد
چارارب ڈالرزلوٹنےوالی کرپٹوکوئین ایف بی آئی کی مطلوب افراد کی فہرست میں شامل
بولیویا:پانی میں اگنے والا سوسن کا سب سے بڑا پودا دریافت
صرف 15 منٹ میں پرسکون نیند لانے والی برقی پٹی
سعودی عرب:بغیر پرمٹ حج کی کوشش کرنے والے300 عازمین گرفتار
شمالی وزیرستان:سیکیورٹی فورسز پر خودکش حملہ،10 جوان زخمی
امریکا:آزادی پریڈ کےدوران فائرنگ،6 افراد ہلاک،متعدد زخمی
عازمین حج کی رہنمائی کیلئے اردو سمیت 14 زبانوں گائیڈ بکس جاری