میراڈونا کی’ہینڈ آف گاڈ‘ گول کرنےوالی فٹ بال20لاکھ یورو میں نیلام

میراڈوناکی 1986 کے ورلڈکپ میں انگلینڈکےخلاف ’ہینڈ آف گاڈ‘ گول کے لیے استعمال کی جانے والی فٹ بال 20لاکھ یورو میں نیلام کردی گئی۔ارجنٹینافٹ بال ٹیم کے کپتان ڈیاگو میراڈونا نے 1986 کے ورلڈکپ کے کوارٹر فائنل میں دو ناقابل یقین گول کرکے انگلینڈ کی ٹیم کو شکت سے دوچار کیا تھا۔تاریخی سفید فٹ بال افریقا کے ملک تیونس کے میچ ریفری علی بن ناصر کی ملکیت تھی جنہوں نے نیلامی کیلئے پیش کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں