میانمار: فوج کی اپنےہی عوام پر بمباری،100 افراد ہلاک

میانمار میں فوجی حکومت کی اپنے شہریوں پر فضائی حملے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 100 ہوگئی ہے۔میانمار کے شمال مغربی علاقے ساگانگ میں منگل کو فوج نے تعداد علاقے میں نئے ٹاؤن آفس کے افتتاح کے موقع پر موجود تھی۔حکومتی حکام کا کہنا ہےکہ فضائی حملے میں خواتین اور بچے بھی مارے گئے جب کہ مرنے والوں میں بعض حاملہ خواتین بھی شامل ہیں۔قومی اتحادی حکومت نے اس فضائی حملے کو جنگی جرم اور گھناؤنا فعل قرار دیا ہے۔دوسری جانب میانمار کے عسکری حکام نے اس حملے سے متعلق کسی بھی قسم کے تبصرے سے گریز کیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق فروری 2021 میں فوج کے اقتدار پر قبضے کے بعد سے میانمار میں ہزاروں افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں