مچھلی کےتیل سےکئی بیماریوں کاعلاج

مچھلی کا تیل میں بہت زیادہ وٹامن اے اور ڈی پایا جاتا ہے۔ اس تیل کے ایک چائے کے چمچ میں 41 کیلوریز ہوتی ہیں جبکہ 4.5گرام چکنائی بھی ہوتی ہے۔ اسکا سب سے بڑا فائدہ ذیابیطس”شوگر“ کے مریضوں کو ہوتا ہے۔ اس تیل کے نتیجے میں انکی انسولین قابومیں کرنے میں مدد ملتی ہے جبکہ خون میں گلوکوز کی سطح بھی متوازن رہتی ہے.
مچھلی کے تیل سے مجموعی طور پر انسانی صحت میں بہتری آتی ہے جس میں ہڈیوں کے درد میں آرام، بینائی کا تیز ہونا ، ناخن ، بال، کیل مہاسوں سمیت جلد کی دیگر بیماریوں کا علاج موجود ہے، جگر کی بیماری ’ فیٹی لیور ‘ میں آرام ، ذہنی دباؤ میں کمی سمیت وزن میں کمی کے لیے بھی مدد فراہم کرتا ہے۔
۔یعنی مچھلی کا تیل،چھوٹے جوڑوں کے درد میں انتہائی فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔
ایک ٹی اسپون (چھوٹا چاۓ کا چمچ)صبح اور رات کے کھانے کے دوران یا کھانے کے بعد لیں۔۔ اس کے استعمال سے جسم میں کیلشیم کے جذب ہونے کی رفتار تیز ہو گی۔نیز وٹامن ڈی کی کمی بھی پوری ہو گی
. یہ تحریر عام آگاھی کی لیے ھے .سردی کا موسم شروع ہو چکا ھے.ایسے میں مچھلی یا اس کے تیل سے ضرور فائدہ حاصل کریں..مگر کسی بھی بیماری کی صورت میں اپنے معالج سی مشورہ ضرور کیا کریں..

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں