موٹروے پولیس کےانسپکٹرجنرل انعام غنی کوعہدے سےہٹادیا گیا

وفاقی حکومت نے موٹروے پولیس کے انسپکٹر جنرل انعام غنی کو عہدے سے ہٹادیا۔ آئی جی موٹروے انعام غنی کو عہدے سے ہٹائے جانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا جب کہ ایڈیشنل آئی جی خالد محمود کو آئی جی موٹروے کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سابق آئی جی موٹروے انعام غنی کو اسٹیبشلمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے دور میں انعام غنی آئی جی پنجاب بھی رہ چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں