موسیقارروجرواٹرزنےبھی نریندرا مودی سےخرم پرویز کی رہائی کامطالبہ کردیا

سابق راک بینڈ پنک فلائیڈ کے بانی روجر واٹرز نے بھارت کے وزیراعظم نریندرا مودی سے مقبوضہ جموں و کشمیر کے سماجی رہنما خرم پرویز کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے-سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر روجر واٹرز نے خرم پرویز کی رہائی کا مطالبہ کرنے والے ایک صارف سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ ‘مودی، خرم پرویز کو رہا کرو’۔یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ برطانوی موسیقار نے بھارتی حکومت سے اس طرح کا مطالبہ کیا ہوں، اس سے قبل فروری 2020 میں بھی انہوں نے ایک ویڈیو میں بھارتی حکومت کے متنازع شہریت قانون کے خلاف احتجاج کیا تھا۔بھارت کی نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی کے اہلکاروں نے سماجی کارکن خرم پرویز کو سری نگر سے 22 نومبر کو گرفتار کیا تھا۔بھارتی فورسز نے خرم پرویز کے موبائل فون، لیپ ٹاپ اور چند کتابیں بھی قبضے میں لے لی تھیں اور کہا تھا کہ یہ دہشت گردی کا کیس ہے، بعد ازاں خرم پرویز کی اہلیہ نے صحافیوں کو ساری صورت حال سے آگاہ کیا تھا۔خرم پرویز متنازع خطے میں کام کرنے والے ایک معروف سماجی ادارے جموں کشمیر کولیشن آف سول سوسائٹی کے پروگرام کوآرڈینیٹر کی حیثیت سے کام کر رہے ہیں اور ایشین فیڈریشن اگینسٹ انولنٹری ڈس اپیئرینس (اے ایف اے ڈی) کے چیئرپرسن ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں