مودی گجرات کا قصائی:میرے سرکی قیمتیں لگانا ہمارے مؤقف کی جیت ہے،بلاول بھٹؤ

وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو جو گجرات کا قصاب کہا ۔ یہ ایک تلخ سچ ہے۔بلوم برگ کوانٹرویو دیتے ہوئے وزیرخارجہ نے کہا کہ ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ ہندوستان اسے جھوٹ ثابت کرتا مگر الٹا میرے سر کی قیمتیں لگانا شروع کردیں۔ واضح رہے کہ بی جے پی کے ليڈر منوپل بنسل نے اُن کے سر کی قيمت دو کروڑ روپے لگائی ہے۔ بلاول بھٹو نے ملکی حالات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ سیاست کو بالائے طاق رکھ کر سب کو ملکی مفاد میں کام کرناچاہیے۔ بدقسمتی ہے عمران خان قبل ازوقت الیکشن کی بات کررہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے 8 ماہ ملک میں مایوسی اور انتشار پھیلایا۔ انہوں نے ملکی و غیرملکی میڈیا کا اہم مسائل سے دھیان ہٹایا۔وزيرخارجہ نے سيلاب سے متعلق صورتحال پر بھی افسوس کا اظہار کيا اور ايک بار پھر زور ديا کہ پاکستان کو اِس الميے سے نمٹنے کيلئے عالمی امداد کی ضرورت ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں