ملک بھر میں کورونا وبا سے مزید41 افراد انتقال کرگئے

ملک بھر میں کورونا وائرس سے 24 گھنٹوں کے دوران مزید 41 افراد انتقال کرگئے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 44 ہزار 116 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1400 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔گزشتہ روز اس وبا نے مزید 41 افراد کی زندگیوں کو نگل لیا۔ جب کہ مثبت کیسز کی شرح 3.17 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ 4015 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں