ملکی تاریخ میں پہلی باراوپن مارکیٹ میں ڈالر200 روپے تک پہنچ گیا۔

امریکی کرنسی کی قیمت ایک بار پھر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ملکی تاریخ میں پہلی بار ڈالر کے ریٹ 200 روپے ہوگئے۔ انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 2.37 روپے کے اضافے سے 198.11 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر آگئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 2 روپے مہنگا ہوکر 200 روپے تک پہنچ گیا۔ماہرین کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف معاملات طے پانے تک روپے کی قدر میں کمی کا سلسلہ نہیں رکے گا۔ ملکی زرمبادلہ کے ذخائر بھی 22 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئے جو صرف ڈیڑھ ماہ کی درآمدات کے کافی ہیں۔ زرمبادلہ کے ذخائر میں تسلسل سے کمی ، درآمدی بل میں ریکارڈ اضافے جیسے عوامل کے باعث ڈالر کی طلب و رسد کا توازن بگڑگیا ہے جو اسکی قدر میں تیزی سے اضافے کا باعث بن گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں