ملتان: چھ بھائیوں کی6 بہنوں سےاجتماعی شادی

ملتان میں 6 بھائیوں کی چھ کی چھ بہنوں سے شادی انجام پائی ہے۔ دولہنوں کے سارے شوہر ان کے چچا کے بیٹے ہیں۔ مہنگائی کے اس دور میں اب یہ رواج عام ہوتا جارہا ہے کہ جب ایک ہی گھر میں ایک سے زائد شادیاں ہورہی ہوں تو انہیں ایک ہی دن اور ایک ہی بار نمٹا دیا جائے۔دلہنوں میں سے ایک انعم نے کہا کہ ہم سب بہنیں اس موقع پر خوش ہیں۔ دوسری جانب دولہے میاں شکیل کا بھی یہی کہنا تھا ہم سب بھائی اس فیصلے پر خوش ہیں کیونکہ ایک جوائنٹ فیملی بننے جارہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں