معروف امریکی کامیڈین ڈیو چیپیل پر دوران پرفارمنس قاتلانہ حملہ

معروف امریکی کامیڈین ڈیو چیپیل پر اسٹیج پر پرفارمنس کے دوران ایک شخص نے اچانک حملہ کردیا۔برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ڈیو منگل کی شب لاس اینجلس میں واقع ’ہالی وڈ باؤل’ میں ’نیٹ فلکس از اے جوک فیسٹیول‘ میں اپنی پرفارمنس دے رہے تھے۔تاہم اس حملے میں ڈیو محفوظ رہے اور بعد ازاں انہوں نے اپنی پرفارمنس مکمل کی۔خیال رہے کہ 48 سالہ کامیڈین نے گزشتہ برس نیٹ فلکس کے لیے ایک شو کیا تھا جس پر انہیں خواجہ سراؤں کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا کیوں کہ اس شو میں خواجہ سراؤں سے متعلق کچھ نامناسب باتیں تھی۔حملے کے بعد ڈیو دوبارہ اسٹیج پر آئے تو انہوں نے اس تنازع کے بارے میں بات کی اور یہ بھی کہا کہ ان کے خیال میں حملہ آور کوئی خواجہ سرا تھا پولیس کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی وہ جائے وقوع پر پہنچے اور وہاں سے ایک شخص کو حراست میں لیا جس کے پاس چاقو اور بندوق بھی تھی۔ حملے کا محرک اب تک سامنے نہیں آسکا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں