مصطفیٰ قریشی نےدی لیجنڈ آف مولا جٹ کوشاہکارقراردےدیا

فلم مولا جٹ میں نوری نتھ کا کردار کرنے والے لیونگ لیجنڈ  مصطفیٰ قریشی نے دی لیجنڈ آف مولا جٹ کو شاہکار قرار دے دیا۔ جیو نیوز سے خصوصی گفتگو میں مصطفیٰ قریشی بولے دی لیجنڈ آف مولا جٹ نے ماضی کی فلم کو زندہ کردیا۔انہوں نے کہا کہ فلم بناکر سلطان راہی، مصطفیٰ قریشی اور تمام کرداروں کو ٹریبیوٹ پیش کیا گیا، چار دہائی گزرنے کے بعد بھی ماضی کی مولاجٹ نہیں بھلائی گئی۔خیال رہے کہ جیو فلمزکی پیشکش انسائیکلو میڈیا اور لاشاری فلمز کا شاہکار 13 اکتوبر کو ریلیز کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں