مشیرداخلہ واحتساب شہزاد اکبر نےعہدے سےاستعفی دے دیا

مشیر داخلہ و احتساب شہزاد اکبر نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا ہے، انہوں نے اپنا استعفیٰ وزیراعظم عمران خان کو بھجوا دیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں مشیر داخلہ شہزاد اکبر نے اپنے استعفے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مجھے پوری امید ہے کہ پی ٹی آئی کے منشور کے مطابق احتساب کا عمل وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں جاری رہے گا، میں پارٹی سے وابستہ رہوں گا اور وکلاء برادری کے ممبر کی حیثیت سے اپنا حصہ ڈالتا رہوں گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں