مشہد:امام رضا کےمزار میں مسلح شخص کا حملہ

مشہدمیں امام رضا کے مزار میں مسلح شخص نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں ایک عالم دین کے جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے ایران کی نیم سرکاری نیوز ایجنسی ’تسنیم‘ کے مطابق حملہ آور کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ اس حملے سے متعلق سوشل میڈیا پر متعدد ویڈیوز اور تصاویر بھی گردش کر رہی ہیں تاہم آزاد ذرائع سے ان کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔ ان ویڈیوز میں دو افراد کو مزار کے احاطے میں خون میں لت پت پڑا دیکھا جاسکتا ہے۔ پولیس کی جانب سے حملہ آور سے متعلق کوئی تفصیل جاری نہیں کی گئی ہے۔ ایران کے سرکاری ٹی وی کے مطابق حملے میں جاں بحق ہونے والے عالم دین کا نام محمد اصلانی بتایا جارہا ہے تاہم زخمیوں کے حوالے سے کوئی تفصیل فراہم نہیں کی گئی۔ علاوہ زایں حملہ آور کی شناخت کا عمل بھی جاری ہے اور اس سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں