مشن امپاسبل سیریز کی فلموں میں ٹام کروز خود مشکل شوٹ کراتے ہیں اور ان کے اسٹنٹس کی وجہ سے ٹام کروز پوری دنیا میں مشہور ہیں – اس سیریز کی 7 ویں فلم کی شوٹنگ ابھی جاری ہے فلم کی شوٹنگ کے دوران ٹام کروز نے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا اور پھر طیارے سے چھلانگ لگا دی۔شوٹنگ کے دوران ٹام کروز کی جانب سے مداحوں کے لیے ایک ‘خصوصی پیغام’ ٹوئٹر پر ویڈیو کی شکل میں جاری کیا گیا جس میں وہ ایک پرواز کرتے ہوئے طیارے پر کھڑے ہیں۔اس ویڈیو میں ٹام کروز نے کہا کہ ‘ہم جنوبی افریقا میں مشن امپاسبل ڈیڈ ریکنگ پارٹ 1 اور 2 کی عکسبندی کررہے ہیں’۔ انہوں نے مزید کہا کہ ‘میں سال کا اختتام آپ کا شکریہ ادا کیے بغیر نہیں کرنا چاہتا اور ٹاپ گن میورک کو سپورٹ کرنے پر آپ کا شکرگزار ہوں’۔اس کے بعد ٹام کروز نے طیارے سے چھلانگ لگاتے ہوئے ایک بار پھر مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔ٹام کروز کے شکریہ ادا کرنے کے انداز نے مداحوں کو حیران کردیا ہے۔ مشن امپاسبل 7 کو ڈیڈ ریکنگ پارٹ 1 کا نام دیا گیا ہے جو 14 جولائی 2023 کو ریلیز ہوگی جبکہ اس کا دوسرا حصہ 28 جون 2024 کو ریلیز کیا جائے گا۔ ٹام کروز کے ساتھ ان کی ٹیم میں شامل ربیکا فرگوسن، سائمن پیگ اور وائنگ رحمس کی بھی واپسی ہوگی جبکہ چند نئے کرداروں کو بھی متعارف کرایا جائے گا
سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل ازخود منظور ہوکر قانون بن گیا، نوٹیفکیشن جاری
جس بینچ پرپارلیمنٹ نےعدم اعتماد کیااس کےسامنے کیسے پیش ہوجاؤں،فضل الرحمن
عدالت 14 مئی کو الیکشن کرانے کا فیصلہ واپس نہیں لے گی، چیف جسٹس
“آئین پاکستان” موبائل ایپلی کیشن کا اجرا
جنوبی کوریا کےمعروف پاپ گلوکارمون بن25 برس کی عمر میں انتقال کرگئے
گل قند کےفوائد
گرل فرینڈ ملنےمیں دشواری،امریکی شخص نےقد لمباکرنےپر ایک کروڑ35 لاکھ خرچ کر دیے
عمرہ زائرین کی گاڑی کوحادثہ،9 پاکستانی جاں بحق
ہمارےکارکنوں کوگرفتارکرکےان کےسافٹ ویئراپ ڈیٹ کیےجا رہےہیں،عمران خان
چوہدری انوارالحق بلامقابلہ وزیراعظم آزاد کشمیر منتخب