مسلز ماسک اور پروٹین کی کمی سےہاتھ پاؤں سُن

بچے ہوں یا بڑے سب کو شکایت ہوتی ہے کہ وہ ایک ہی طریقے سے بیٹھے ہوئے تھے تو ان کا ہاتھ یا پاؤں سُن ہو جاتے ہیں – ہاتھ اور پیروں کا سن ہونا کسی بڑی بیماری کا سبب بھی ہوسکتا ہے۔ہاتھ پیر کے سن ہونے کو میڈیکل کی زبان میں ’نیوروپیتھی‘ کہتے ہیں، نیوروپیتھی کا مطلب یہ ہے کہ آپ کے جسم کی نبض کو کنٹرول کررہا ہوتا اس میں مسئلہ ہے۔ دنیا میں ہاتھ پیروں کے سن ہونے کی سب سے زیادہ وجہ شوگر ہے جو بچپن اور جوانی میں بھی ہوجاتی ہے لیکن آج کل نوجوان کو بھی یہ مسئلہ پیدا ہورہا ہے نوجوانوں میں ہاتھ پیروں کے سن ہونے کی وجہ یہ ہے کہ ان کا مسل ماسک یا پروٹین کم ہے اور اس کی نبض اور ہڈیاں پریشر سے دب جاتی ہیں جس کی وجہ سے ہاتھ پیر سن ہوتے ہیں۔ ایک وجہ یہ بھی ہے مثال کے طور پر آپ آلتی پالتی مال کر بیٹھ جاتے ہیں تو جو خون کی روانی ہوتی ہے وہ پاؤں تک نہیں پہنچ پاتی اس وجہ سے بھی پیر سن ہوجاتے ہیں۔ اس کی بڑی وجہ ویسکلر مسائل بھی ہیں کچھ اور وجوہات میں کمپریشر نیوروپیتھی ہوتی ہے، اگر کسی پریشر کی وجہ سے آپ کی نبض پر کوئی دباؤ آجائے تو وہ دباؤ کو ہٹانا ضروری ہے اگر مستقل یہ دباؤ رہے گا تو نبض متاثر ہونے کا بھی خدشہ ہوتا ہے۔ایک وجہ جسم میں وٹامنز کی کمی ہے جو سبزیوں اور دالوں میں زیادہ ہوتا ہے اور ہمارے یہاں نوجوان نسل اس کا استعمال کم کرتی ہے، وٹامن بی 12 کی کمی انیمیا، نروز کو نقصان پہنچانے کا باعث ہے۔

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں