مسعود اظہر پرپابندی صرف جیش محمد سےتعلق پرلگی،دفتر خارجہ

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کالعدم جیش محمد کے قائد مسعود اظہر پر سلامتی کونسل کی عائد کردہ پابندیوں کی تصدیق کردی۔ایک بیان میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ اقوام متحدہ کی پابندی کمیٹی نے مولانا مسعود اظہر کو پاکستان اور چین کی جانب سے اعتراض ختم کیے جانے کے بعد پابندیوں کی فہرست میں شامل کیا۔