مسجد نبویؐ میں پیش آئے واقعےپر آصفہ بھٹو کا اظہار افسوس

سابق صدر آصف زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو نے مسجد نبویؐ میں پیش آئے واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں آصفہ بھٹو زرداری نے مسجد نبویؐ میں پیش آئے واقعے کو شرمناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے پھیلا ئی گئی تقسیم، عدم برداشت اور عمران خان کی انا پاکستان کو انتہائی تاریکی کے راستے پر لے جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ بنیادی شرافت کی موت پر خوشیاں منانے کے شرمناک عمل کا سنجیدگی سے جائزہ لینے کی ضرورت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں