مزدلفہ میں حجاج کرام بڑے شیطان کی رمی کےلیے پہنچ گئے

حجاج کرام مزدلفہ میں کھلے آسمان تلے رات گزارنے کے بعد بڑے شیطان کی رمی کررہے ہیں۔ حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ ادا کرنے کے بعد لاکھوں حجاج کرام گزشتہ رات مزدلفہ پہنچے تھے۔ حج کی سعادت حاصل کرنے والے افراد آج قربانی کر کے سر منڈوائیں گے، احرام کھول دیں گے اور طواف زیارت کریں گے۔ حجاج کرام صفا اور مروہ کے درمیان عام لباس میں سعی کریں گے اور منیٰ واپس جائیں گے۔ رپورٹس کے مطابق اس سال دنیا بھر سے 10 لاکھ اور پاکستان سے تقریباً 80 ہزار عازمین حج میدانِ عرفات میں عبادت میں مصروف رہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں