مری میں 24 گھنٹوں کے دوران 17 انچ برفباری

مری میں 24 گھنٹوں کے دوران 17 انچ برفباری ریکارڈ کی گئی جسے 10 سالوں کے دوران ریکارڈ برفباری قرار دیا جارہا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق مری میں 3 جنوری سے اب تک 32 انچ برفباری ریکارڈ کی گئی ہے اور 94 ملی میٹر بارش بھی ریکارڈ کی گئی۔مری میں اس وقت درجہ حرارت منفی ایک ہے اور شہر میں آج صبح سے بھی مری میں ہلکی برفباری جاری ہے جو کل صبح تک جاری رہنے کا امکان ہے تاہم کل دوپہر تک برفباری کا سلسلہ تھم سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات نے بالائی علاقوں میں برفباری کی پیش گوئی کی تھی، مغربی ہواؤں کے باعث مری میں وقفے وقفے سے برفباری جاری ہے۔واضح رہے کہ مری میں سیاحوں کے شدید رش اور برفباری کی وجہ سے ہزاروں گاڑیاں پھنس گئیں جب کہ کئی اموات بھی رپورٹ ہوئی ہیں جس کی تصدیق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں