اردو کے عظیم شاعر مرزا اسد اللہ خان غالب کا 225 واں یوم پیدائش منایا گیا۔اسداللہ خان غالب 27 دسمبر 1797 کو آگرہ میں پیدا ہوئے، لڑکپن سے ہی وہ شعر کہنے لگے، اُن کی شخصیت اپنی مثال آپ تھی۔اردو شاعری میں نئی روح پھونکنے والے مرزا غالب نے نئے ،نئے موضوعات بخشے ، ان کی شاعری میں فلسفیانہ بھی خیالات ملتے ہیں۔ مرزا اسد اللہ غالب کے 225 ویں یوم پیدائش پر لاہور میوزیم میں ان کے خطوط اور کلام کے نادر نسخوں کی نمائش ہوئی، شرکاء نے اردو کے محسن مرزا غالب کو بھر پور خراج عقیدت پیش کیا۔
