مراد سعید کی شکایات کا ازالہ کریں،صدرنےوزیراعظم اورچیف جسٹس کوخط لکھ دیا

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیر اعظم شہباز شریف اور چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کو کہا ہے کہ مراد سعید کے گھر 18 اگست کو مسلح افراد کے گھسنے کا نوٹس لیتے ہوئے اُن کو درپیش شکایات کا ازالہ کریں، شہباز شریف اور جسٹس عمر عطا بندیال کے لکھے گئے خط میں صدر عارف علوی کہا کہ مراد سعید نے شدید الزامات عائد کیے ہیں اورکہا کہ ان پرمدینہ والے واقعے کی بوگس ایف آئی آرملک بھرمیں درج کی گئیں، وہ اس وقت پاکستان میں تھے، یہ آئین کی خلاف ورزی ہے۔ان کا مزید کہنا تھاکہ مراد سعید نے مالاکنڈ سوات میں امن و امان کی بگڑتی صورت حال کا مسئلہ اٹھایا، انہیں سنگین نتائج کی دھمکی ملیں، آئین ہر شخص کوملک بھر میں آزادانہ رہائش اختیارکرنے یا گھومنے کی اجازت دیتا ہے۔عارف علوی کا کہنا تھاکہ 18اگست کو مسلح افراد مراد سعید کے گھر میں داخل ہوئے، پولیس نے اس واقعے کی ایف آئی آر درج نہیں کی، نامعلوم افراد مراد سعید کا پیچھا کرتے ہیں اور انھیں جان سےمارنے کی دھمکیاں دی جاتی ہیں، ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ریاستی ادارے اپنا کردار ادا کرنے میں ناکام ہو رہے ہیں۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں سابق وفاقی وزیر و پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما مراد سعید نے مشکوک افراد کے تعاقب اور دھمکیوں پر صدر مملکت عارف علوی کو خط لکھا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں