محکمہ موسمیات نےسندھ میں ہیٹ ویوالرٹ جاری کردیا

پنجاب سمیت اکثر میدانی علاقے اس وقت شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں جس کی وجہ سے شہری گھروں تک محدود ہو کر رہ گئے ہیں، محکمہ موسمیات نے شدید گرمی کے پیش نظر سندھ میں ہیٹ ویو الرٹ جاری کر دیا ہے۔میڈیا ذرائع کے مطابق محکمہ موسمیات نے اسلام آباد، پنجاب، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں درجہ حرارت معمول سے 7 سے 9 ڈگری تک بڑھنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ملگ کے دیگر حصوں کی طرح صوبائی دارالحکومت لاہور بھی شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے، محکمہ موسمیات نے درجہ حرارت میں مزید اضافے کی پیش گوئی کی ہے۔

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں